سانحہ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کے پولیس لائنز میں داخلے کی تصاویر سامنے آگئیں۔
سانحہ پشاور میں ملوث خودکش بمبار کی پولیس لائنز میں داخل ہوتے ہوئے کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جو سی سی ٹی وی سے لی گئی ہیں۔
تصاویر میں میں حملہ آور کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ حملہ آور موٹر سائیکل سے اتر کر پیدل چلتے ہوئے گاڑی پارک کرنے کے لیے گیا، ملزم نے پولیس یونیفارم پر جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا ہے۔