سعودی قیادت کی جانب سے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے نام مکتوب لکھ کر پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
صدر عارف علوی کے نام لکھے گئے مکتوب میں سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ہم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ہے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہوا ہے، ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔