شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے جس کے نتیجے میں فلم انڈسٹری پر شاہ رخ کا راج مزید مستحکم ہوگیا ہے۔
صرف پٹھان ٹاک آف دی ٹاؤن ہے اور فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے 25 جنوری کو ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کما کر ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے علاوہ فلم نے صرف پانچ دنوں میں دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے جس کے بعد فلم انڈسٹری پر شاہ رخ کی بادشاہت مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
فلم کے کامیاب ہونے کے بعد پہلی بار فلم پٹھان کی کاسٹ(شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم) نے فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کے ہمراہ میڈیا پر آئی
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے پٹھان کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دے دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران سدھارتھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان آئی ہے اور ہٹ ہوگئی اب اس کے بعد کیا بنائیں گے؟ جس پر وہاں موجود افراد نے زور ،زور سے پٹھان 2 کی آواز لگائی جس پر فلم پٹھان کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ‘انشاءاللہ’