امریکی ڈالر پر ای کیپ کے خاتمے کے بعد سے پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر سے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں اب ایک ڈالر کی قیمت 269 روپے 50 پیسے ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 272 روپے ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے چند روز قبل آئی ایم ایف کے دباؤ کے جواب میں امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ صرف تین کاروباری دنوں میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 روپے اور 11 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔