لسبیلہ میں ہانکی اسٹیشن کے قریب سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے41افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امدادی کارکنوں نے بتایا کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر گاڑی میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 12 افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق کار کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ بیلہ میں چنکی اسٹیشن کے قریب کھائی میں جا گری اور حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بیلہ کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، اب تک 41 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے سی بیلا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ جاری ہے۔