شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہتے ہوئے رو پڑیں۔
آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کو برازیل کی ٹیم نے 6-7، 2-6 سے شکست دی۔
گیم کے بعد ہونے والی گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور اس وقت انہیں روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
"Sorry guys…" 🥹❤️
Indian doubles legend Sania Mirza was overcome with emotion as she bowed out of grand slam tennis. Congrats on an incredible career! 👏👏
🖥️ #AusOpen LIVE | https://t.co/80XjQpwd6J#9WWOS #Tennis pic.twitter.com/9LKc8bXDMF
— Wide World of Sports (@wwos) January 27, 2023
ثانیہ مرزا نے گفتگو کو روکتے ہوئے اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ اس کے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز میلبورن سے ہوا۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن سے انٹرویو کے لیے بات کی تھی۔ ثانیہ مرزا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والے مقابلے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔