پنجاب کی عبوری کابینہ کے 8 وزراء کو قلمدان مل گئے۔
صوبائی نگراں حکومت نے وزراء کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسز کے قلمدان مل گئے۔
ایس ایم تنویر توانائی، صنعت و تجارت، ڈاکٹر جاوید اکرم سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر بن گئے۔
اس کے علاوہ ابراہیم مراد وزیر بلدیات، ڈاکٹر جمال ناصر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفر علی اوقاف، زکوٰۃ و عشر اور منصور قادر صحت، ہائر ایجوکیشن اور سکولز کے وزیر ہوں گے۔