خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی آج حلف برداری کی تقریب متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر حاجی غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افضل خان نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی کابینہ کے لیے آج حلف برداری متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ میں جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور سابق آئی جی مسعود شاہ کے علاوہ وکلا ساؤل نذیر، بخت نواز، شفیع اللہ خان اور حاجی غفران بھی شامل ہوں گے۔
نگراں صوبائی کابینہ میں خوشدل خان، تاج محمد آفریدی، شاہد خٹک، محمد علی شاہ اور عدنان جلیل بھی شامل ہوں گے۔