کورونا وائرس کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 13 سے 19 جنوری تک کورونا سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ کی گئیں، گھروں میں ہونے والی اموات کا شمار نہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چینی اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ 8 سے 12 جنوری کے درمیان چین کے اسپتالوں میں تقریباً 60,000 افراد ہلاک ہوئے۔
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کی تعطیلات شروع ہونے پر کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔