سینے میں درد کے باعث سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو اسپتال لے جایا گیا۔
سینے میں درد کے باعث وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔
شرجیل میمن کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تو اسپتال ذرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے-
اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرجیل کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں 24 گھنٹے میں گھر بھیج دیا جائے گا- شرجیل انعام میمن کی انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کی اور دو سٹینٹس لگائے کیونکہ یہ طے پایا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرجیل کی حالت پہلے سے بہتر ہے