ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری مونس الہیٰ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے فارغ کردیا، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے تردید کی کہ مونس الہیٰ ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں،ق لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ، میرے اور پرویز الہیٰ کے درمیان سارا معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا۔
انہوں نے کہا تھا عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، فوری انتخابات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،چاہتا ہوں پرویزالہٰی ق لیگ میں ہی رہیں،تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرمل بیٹھ کر فیصلے کریں،