سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مساجد کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کے سربراہان کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے بینک اکاؤنٹس نا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے لہذا کمرشل بینکس مساجد کے بینک اکاؤنٹس کھولیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو سربراہان کو لکھے خطوط میں کہا کہ کمرشل بینکس غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹریشن کروانے کی تجویز دیں ۔
خطوط میں کہا گیا ہےمساجد کے بینک اکاؤنٹس نا ہونے کا رجحان معیشت کو دستاویز کرنے اور مالیاتی شمولیت میں رکاوٹ بن رہا ہے، تمام بینک اس حوالے سے مساوی ماحول فراہم کرے اور سوسائیٹیز، ایسوسی ایشنز اور ٹرسٹس کے اکاؤنٹس کھولے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ نجی بینک چیریٹیز اور غیر سرکاری ،نان پرافٹ تنظیموں کے بھی اکاؤنٹس کھولیں۔