قومی اسمبلی نے امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022 پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا
توہین صحابہ و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی کم سے کم سزا دس سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی
— Peer Masroor Nawaz Jhangvi (@Masroorjhangvi) January 17, 2023
نئے قانون کے تحت امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا پر اتفاق کرتے ہوئے بل منظور کر لیا جبکہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تھی۔
الحمداللہ
قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا
نئے قانون کے تحت کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی
اس بل سے قبل پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی
— Aoun Chaudhary (@AownChaudhary) January 17, 2023