تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو شوکاز نوٹس اور بنیادی پارٹی رکنیت کی معطلی کے حوالے سےچوہدری پرویز الہیٰ نوٹس جاری کیا گیا ہے
پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم کرنے سے متعلق بیان کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔
چوہدری شجاعت حسین کو شوکاز نوٹس اور بنیادی پارٹی رکنیت کی معطلی کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم کرنے سے متعلق بیان کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔
پارٹی سربراہ کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو 7 روز کے اندر اپنےبیان کی وضاحت دینے کی ہدایات دی گئیں اور کہا گیا ہے کہ اگر وضاحت نا دی گئی تو پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وضاحت تک چوہدری پرویز الہیٰ کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کو اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے سے متعلق بیان سامنے آیا تھا، آج اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس کا بھی عندیہ دیا گیا ہے جس میں چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے