کینیڈا کی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے بلوچستان میں ریکو ڈک منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
میڈیائی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سیکٹیریٹ میں ایک تقریب میں بیرک گولڈ کاپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے بتایا کہ کمپنی نے کوئٹہ میں پروجیکٹ آفس بھی قائم کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ مقامی افراد بھی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تقریب میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان، اراکین صوبائی اسمبلی اور کابینہ اراکین نے شرکت کی۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تقریب میں اپوزیشن اراکین کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کافی مشکلات سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، جس میں قانون سازی، سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا اور تاریخی معاہدے میں رکاوٹوں کو ختم کرنا شامل ہے