پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اس عہدے کے لیے ڈاکٹر سلمان شاہ، پرویز حسن اور شعیب سڈلے کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔
اس صورت میں پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام جائینگے کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرے گی اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نام پراتفاق نہ کر ہائے تو نام الیکشن کمیشن کو بھیج دئیے جائینگے جو ان ناموں میں سے ہی ایک نام کو وزیر اعلی نامزد کرے گا الیکشن کمیشن اپنے طور پر نیا نام نہیں دے سکتا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 15, 2023
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق چیف سیکرٹریز پنجاب کے عہدے کے لیے اعظم سلیمان اور ناصر کھوسہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
گورنر نے ان سے کہا کہ وہ 17 جنوری (منگل) کی رات 10:10 بجے تک اس عہدے کے لئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام فراہم کریں۔