متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی وعدے پورے نہ ہونے پر وفاق و سندھ حکومت سے ناراضگی برقرار ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت سے ناراضگی کے باوجود الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے تمام حربے استعمال کرتی رہی.
پہلے الیکشن کمیشن میںدرخواست دینے سے حکومت سے علیحدگی کی دھمکیوں کے بعد الیکشن کے دن انتخابات نہ ہونے دینے کی دھمکیاں بھی دیں،مگر جب تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں اوراُن کا کوئی بھی حربہ کارگر نہ ہوا اورکوئی راہ نہ بچی تو آج ہنگامی بنیادوںپر الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیا ہے.