اپنے گمشدہ لیپ ٹاپ کے بارے میں ہوٹل کے عملے سے بحث کرنے کے بعد۔ ایک ناراض مہمان نے اپنی اسپورٹس کار کو ایک چینی ہوٹل کے دروازوں سے ٹکرا دیا اور اس کی لابی کے ارد گرد بے تحاشا گاڑی چلائی۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی کار شنگھائی کے مرکزی ہوٹل کے شیشے کے دروازوں کو توڑ رہی ہے اور لابی میں گھس گئی ہے۔
On Jan 10 a car crashed into the lobby of Jinling Purple Mountain Hotel Shanghai (上海金陵紫金山大酒店) in Lujiazui, Pudong after the driver, a guest at the hotel, had a spat with hotel staff over his notebook computer which purportedly went missing in his room. pic.twitter.com/ExOaAPTtJK
— Byron Wan (@Byron_Wan) January 11, 2023
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح پیش آیا تھا اور ڈرائیور 28 سالہ چن نامی شخص تھا جس کا ہوٹل کے عملے کے ساتھ اپنے قیام کے دوران لیپ ٹاپ ضائع ہونے پر جھگڑا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنے ویبو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ مزید تحقیقات تک چن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔