پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سعودی ترقیاتی فنڈ کے ذریعے تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے سعودی الخبریہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ڈی ایف) کے ذریعے مملکت اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوں گے، جس میں تیل کے مشتقات کے لیے ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔
فيديو | سفير المملكة لدى باكستان "نواف المالكي":
الأيام القادمة ستشهد توقيع اتفاقية بين المملكة وباكستان عن طريق الصندوق السعودي للتنمية بزيادة مليار دولار للمشتقات النفطية #عين_الخامسة#الإخبارية pic.twitter.com/7132tijG3L
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) January 10, 2023
اس سے قبل سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری میں اضافے کا مطالعہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کا اعلان پہلے 25 اگست 2022 کو کیا گیا تھا اور یہ 10 ارب ڈالر تک پہنچنے والی تھی۔