پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر دفاعی اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے فوجی امور کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور فوجی امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
H.H Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of UAE receives at Qasr Al Shati Palace Abu Dhabi General Asim Munir, Chief of Army Staff of the Islamic Republic of Pakistan, and discusses ways to enhance bilateral cooperation and joint work between the two countries pic.twitter.com/BkRmi1HeEE
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 10, 2023