وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنیوا میں موسمیاتی تبدیلی کے انفراسٹرکچر سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو 10 ارب ڈالر سے زائد کے وعدے موصول ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کے لئے 8 بلین ڈالر کی سیلاب امداد کی اپیل کا آغاز کیا۔ پاکستان کو سیلاب سے 1700 افراد کی ہلاکت اور 16 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے جس میں سے نصف اسلام آباد مالی اعانت فراہم کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج عالمی برادری نے پاکستان میں 3کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی دعاؤں کا جواب دیا۔ ہم نے تمام توقعات سے تجاوز کیا اور پاکستان کی تعمیر نو کے لچکدار منصوبے کے لئے 9 ارب ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ جمع کرنے میں کامیاب رہے۔
Today int. community answered the prayers of 33million PakistanFloods victims. We exceeded all expectations & managed to raise more than $9Billion in funding for resilient Pakistan reconstruction plan. Grateful to @antonioguterres for being our champion throughout. 🧵 on funds ⬇️ https://t.co/eUrlf2oXNW
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 9, 2023