پنجاب میں کوویڈ 19 ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے بدھ کے روز معمر افراد کو کوویڈ 19 بوسٹر خوراک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ورکنگ گروپ پنجاب نے کوویڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجلاس منعقد کیا۔
سب کے لئے بوسٹر خوراک فراہم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی تھی، بزرگ افراد کو اس کے بجائے بوسٹر خوراک ملے گی
ڈاکٹروں اور بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو بوسٹر خوراک دی جائے گی۔
ٹی ڈبلیو جی نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگ ہر چھ ماہ کے بعد بوسٹر خوراک حاصل کرسکتے ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ویکسینیشن مراکز پر خوراک دستیاب ہو۔
سانس لینے میں دشواری کے ساتھ اسپتالوں میں داخل ہونے والے افراد کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور ہیلتھ ورکر کو بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تربیت دی جائے گی۔
اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومائیکرون ویریئنٹ کے ایکس بی بی اور ایکس بی بی ون سب ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ایکس بی بی اور ایکس بی بی ون کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔