گوادر پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور تشدد کے لیے لوگوں کو اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔
گوادر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہجوم کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
28 دسمبر کو بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے پولیس اہلکار کی شہادت پر رحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان پولیس کے مطابق حق دو تحریک کے دھرنے کے مظاہرین کی فائرنگ سے کانسٹیبل یاسر سعید شہید ہوگئے۔
پیر کے روز چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت گوادر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عوامی اہمیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور علاقے میں امن برقرار رکھا گیا۔