قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج (پیر کو) دوبارہ ہوگا جس میں اپنے گزشتہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر معاشی اور قومی سلامتی سے متعلق گائیڈ لائن کی منظوری دی جائے گی۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
یہ اجلاس گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس کا تسلسل ہوگا۔