الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رواں ہفتے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو ہنگامی بنیادوں پر پولنگ میٹریل کی نقل و حمل شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
ای سی پی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج (31 دسمبر) کو کرانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بھی دائر کردی۔