طالبان کے زیر انتظام وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کے روز کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ترجمان عبدالنافی تکور نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ آج صبح کابل فوجی ہوائی اڈے کے باہر ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے دھماکے کی نوعیت یا ہدف کی وضاحت نہیں کی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے فوجی حصے کے آس پاس صبح آٹھ بجے سے پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کو داعش کی جانب سے شروع کی جانے والی خونی شورش کا سامنا ہے، جس نے حالیہ ہفتوں میں کابل میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں روسی اور پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ ملک کے سابق وزیر اعظم کے دفتر بھی شامل ہیں۔