فٹ بال کے دو بڑے سپر اسٹار لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جنوری 2023 میں ایک دوستانہ میچ میں آمنے سامنے آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی میسی اور رونالڈو طویل تاخیر کے بعد وسط سیزن میں مل سکتے ہیں، میسی کے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے 19 جنوری کو دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کا سامنا ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی ٹیم النصر اور الہلال کلبوں سے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے گی۔
انگلش پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایک ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد رونالڈو نے عرب کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تو لا لیگا کے دو سابق حریفوں کے ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔
“یہ ایک دستخط ہے جو نہ صرف ہمارے کلب کو اس سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکوں اور لڑکیوں کو خود کا بہترین ورژن بننے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا. اپنے نئے گھر میں کرسٹیانو کو خوش آمدید، “النصر نے ایک بیان میں کہا .
History in the making. This is a signing that will not only inspire our club to achieve even greater success but inspire our league, our nation and future generations, boys and girls to be the best version of themselves. Welcome @Cristiano to your new home @AlNassrFC pic.twitter.com/oan7nu8NWC
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) December 30, 2022