یورپی یونین کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی آڈٹ ٹیم ریموٹ آن لائن کرے گی جس میں وہ فلائٹ سیفٹی اور فلائٹ انجینئرنگ سمیت فلائٹ آپریشن سے متعلق تمام مختلف امور کا معائنہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای اے ایس اے کی ٹیم پاکستان سے یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی اجازت دینے سے قبل سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ای اے ایس اے کے آن لائن آڈٹ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ ایئرلائن آپریشنز کے کامیاب آڈٹ کے بعد پی آئی اے کا یورپ میں آپریشن دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ ای اے ایس اے کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے پروازیں چلانے کی قومی ایئرلائن کی اجازت معطل کیے جانے کے بعد پی آئی اے کو یورپی یونین کے لیے پروازوں سے روک دیا گیا تھا۔
یہ پابندیاں 20 مئی 2022 کو کراچی طیارہ حادثے اور وزیر ہوا بازی غلام سرور کے اس بیان کے تناظر میں عائد کی گئی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تقریبا 40 فیصد پاکستانی پائلٹس کے پاس جعلی لائسنس ہیں۔