اس سے قبل گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ممبئی کے کوپر اسپتال کے ملازم روپ کمار شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا ہے۔
ان کے دعووں کے مطابق سشانت کی موت خودکشی کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ ان کے جسم پر فریکچر کے نشانات تھے۔ شاہ اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور ابھی تک انہوں نے اپنے دعووں کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
یہ تکلیف دہ خبر سن کر راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ان دعووں پر رد عمل ظاہر کیا اور سی بی آئی سے کہا کہ وہ اس معاملے کو دوبارہ کھولے اور معاملے کو دیکھے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘اگر اس ثبوت میں ایک اونس بھی سچائی ہے تو ہم سی بی آئی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس پر پوری تندہی سے غور کرے۔ ہمیں ہمیشہ یقین رہا ہے کہ آپ لوگ منصفانہ تحقیقات کریں گے اور ہمیں حقیقت سے آگاہ کریں گے۔ ہمارا دل ابھی تک کوئی بندش تلاش کرنے کے لئے درد کرتا ہے. #justiceforsushantsinghrajput.