بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 2 ، حب، خضدار اور تربت میں ایک، ایک دستی بم کے دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا دستی بم دھماکا کوئٹہ کے سبزل روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے، دوسرا دھماکا بھی کوئٹہ کے سیلائٹ ٹاؤن میں ہوا، جس میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے مطابق حب میں ہونے والے میں تیسرے دستی بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 موٹرسائیکلیں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار سٹی جیلانی چوک کے مقام پر دستی بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے تاہم پولیس کی گاڑی اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔
پانچواں دستی بم دھماکا تربت کے تعلیمی چوک پر ہوا، ایس پی کیچ محمد بلوچ نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔