لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیرِ اعلٰی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا.
پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا نیا لارجر بنچ تشکیل، جسٹس فاروق حیدر کی جگہ جسٹس عاصم حفیظ بنچ کے رکن بن گئے۔
پرویز الٰہی نے وزارتِ اعلیٰ پر بحال کیے جانے کی صورت میں عدالت کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلٰی کی جانب سے دی گئی انڈر ٹیکنگ ایک ٹیکنیکل معاملہ ہے اور جماعت اس سے اتفاق نہیں کرتی۔