پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ڈر یہ ہےکہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔
امید ہے نون لیگ اب انتخابات سے بھاگنے کیلئے خود یا اپنی سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی، ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے نون لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے ، ان کا پیچھا کیا جائیگا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے اس حق کو تسلیم کیا جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 18, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا اپنے سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے دونوں صوبوں کی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔