اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 28 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً آدھا ہے۔ رواں مالی سال کےابتدائی 5 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.1 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 23 پیسے بڑھا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224.71 روپے تھا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.39 روپے تھا۔
In Nov22, the current account deficit shrank to $0.28bn from $0.57bn in Oct22. Cumulatively, during Jul-Nov22 it has contracted by more than half to $3.1bn against $7.2bn in Jul-Nov21, with imports falling by $4.8bn (-16%) & exports broadly unchanged. Link https://t.co/q3LNv3HgLs pic.twitter.com/wJymqbJqdn
— SBP (@StateBank_Pak) December 16, 2022
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 22-2021 کے ابتدائی 5 مہینوں کا خسارہ 7.2 ارب ڈالر تھا.