News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
usd to pkr
News Views > کاروبار > کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا
کاروبار

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا

Published دسمبر 17, 2022 Tags: Featured اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے
Share
SHARE

گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اکتوبر کے 57 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر نومبر میں 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جس میں 51.5 فیصد کمی ہوئی۔

مجموعی طور پر جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نصف سے بھی زیادہ کم ہوکر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جوگزشتہ سال اسی مدت کے دوران 7 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات میں 4 ارب 80 کروڑ (16 فیصد) کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات کے اعدادوشمار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

In Nov22, the current account deficit shrank to $0.28bn from $0.57bn in Oct22. Cumulatively, during Jul-Nov22 it has contracted by more than half to $3.1bn against $7.2bn in Jul-Nov21, with imports falling by $4.8bn (-16%) & exports broadly unchanged. Link https://t.co/q3LNv3HgLs pic.twitter.com/wJymqbJqdn

— SBP (@StateBank_Pak) December 16, 2022

نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درحقیقت 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ کر 19 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران ایک ارب 92 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے اس میں 86 فیصد تک کمی ہوئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کے سربراہ طاہر عباس نے بتایا کہ سالانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ درآمدات میں سال بہ سال 32 فیصد کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم سال بہ سال درآمدات میں 13 فیصد اور ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا کریڈٹ لیا ہے لیکن تجزیہ کاروں نے اقتصادی ترقی میں کمی کی جانب نشاندہی کی ہے جس کا تخمینہ مالی سال 2023 کے لیے 2 فیصد لگایا گیا ہے جس کی وجہ خام مال اور مشینری کی درآمدات میں بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار میں گراوٹ ہے جبکہ غیر معمولی مہنگائی نے اشیا اور خدمات کو شدید متاثر کیا ہے۔

صنعتکاروں اور تاجروں نے ڈالر کی بچت نہ کر پانے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت متعدد ڈونر ایجنسیوں اور دوست ممالک سے ڈالر کی آمد میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں شدید کمی کے باوجود ضروری سامان اور خام مال کی درآمدات میں کمی کی وجہ سے ملک کے مرکزی برآمدی ٹیکسٹائل شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد طارق یوسف نے بیان میں خبردار کیا کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) نہ کھولنے کی وجہ سے مجموعی طور پر صنعتی سرگرمیوں سمیت برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر بےروزگاری بڑھے گی۔

آپٹمس کیپیٹل کے ارسلان صدیقی نے کہا کہ جب تک سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آجاتا، مالی سال 23-2022 اور مستقبل میں زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں اہمیت کا حامل ہے جو میکرو استحکام پیدا کرے گا اور دیگر ذرائع سے بیرونی فنڈنگ کے مواقع بھی کھولے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی ڈپازٹس اور قرضوں کا رول اوور اور سعودی عرب کی طرف سے تازہ فنڈز مالی سال 23-2022 میں بیرونی ضروریات میں مالی مدد کر سکتے ہیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسٹیٹ بینک آف پاکستان, کرنٹ اکاؤنٹ خسارے
malik دسمبر 17, 2022
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹائیفائیڈ کیسز سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز
Next Article اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس ہونگے آمنے سامنے

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?