(ویب ڈٍٰیسک) بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسپیشل جج سینٹرل 2 اسلام آباد ہمایوں دلاورکے وارنٹ جاری کردیے گئے۔پولیس کے مطابق جج ہمایوں دلاورکے بھائی، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، اس معاملے میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا کہناھاکہ اسپیشل جج ہمایوں دلاور اور ان کے3 بھائیوں کےخلاف ایف آئی آر درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے، ملزمان نے جعلی اندراج سے زمین اپنے نام کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی اور جج ہمایوں دلاور ہاوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کردی تھی اور ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔