(ویب ڈیسک ):ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نےکہا کہ امید ہے ڈاکٹر یونس بنگلادیش کو خوش حال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات اعزاز ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے مثبت جذبات کا اظہار کیا۔