(ویب ڈیسک ): پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی ائیر ایمبولینس نے کام شروع کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ائیر ایمبولینس نے کام شروع کر دیا۔
میانوالی میں 2 روز قبل چھت سےگرنے والی خاتون کو راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ حلیمہ بی بی کو ائیرایمبولینس کے ذریعے میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ حلیمہ بی بی کی جان بچانے کیلئے بڑے اسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا اور میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سرجن نے خاتون کے علاج کیلئے راولپنڈی ریفر کیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرخاتون کو’گولڈن آور‘ میں میانوالی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہناتھاکہ مریضہ کو فوری علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔