(ویب ڈیسک) : ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاؤ 28 ڈالر بڑھ کر 2343 ڈالر ہے۔