(ویب ڈٰسک): لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی جیلوں میں قید حوالاتیوں اور نو عمر قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر خصوصی ملاقات کی اجازت دے دی۔
اسیران اور قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے دو دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک خصوصی ملاقات کر سکیں گے جب کہ قیدیوں کو والدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے لیے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام بھی کریں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔