(ویب ڈیسک): کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی او ایس 18 کی سیٹنگز ایپ میں ایک فیچر کا اضافہ کیا ہے جو صارفین کو ان کے آئی فون ’سست‘ چارجر سے چارج ہونے کے متعلق بتا سکے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک صارفین نے آئی فون میں متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اسکرین شاٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے یا 10 دنوں کے دورانیے میں کب کب فون کی چارجنگ سست ہوئی ہے اس کو نارنجی رنگ کے حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
battery
صارف نے بتایا کہ انہیں اس فیچر کے متعلق تب معلوم ہوا جب انہوں نے فون کو 5 واٹ کے چارجر سے چارج کیا۔
متعدد وائر لیس چارجر میگ سیف قرار دیے جاتے ہیں جبکہ یہ کیو آئی اسپیڈز یا اس سے کم تک محدود ہوتے ہیں۔ لہٰذا یہ فیچر صارفین کو یہ سمجھنے مدد دے گا کہ ان کے آئی فون کیوں مناسب رفتار پر چارج نہیں ہو رہے۔