(ویب ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے اس سے متعلق قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کابینہ اراکین نے 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر
9 مئی واقعات، ایک سال گزر گیا قوم اپنے مجرموں کو بھولی ہے نہ بھولے گی: وزیراعظم
9 مئی کو تشددکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے: صدر مملکت
ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا تھا کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیانات میں سانحہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔