News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: امریکا کی جانب سے مجوزہ پابندی پر ٹک ٹاک قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > امریکا کی جانب سے مجوزہ پابندی پر ٹک ٹاک قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

امریکا کی جانب سے مجوزہ پابندی پر ٹک ٹاک قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار

Published اپریل 22, 2024 Tags: Featured بلومبرگ کی ایک رپورٹ ٹک ٹاک پر مجوزہ امریکی پابندی عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ
Share
SHARE

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): ٹک ٹاک نے مجوزہ امریکی پابندی پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ملازمین کو بتایا گیا کہ ایپ پر پابندی یا کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے بل کو قانون کی حیثیت ملتی ہے تو اس کی جانب سے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکا ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے مگر وہاں اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی تھی، جس میں واضح کیا گیا تھا کہ اگر ٹک ٹاک کے چین میں مقیم مالک ایک سال کے اندر اپنا حصہ کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کرتے تو سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

اس سے قبل مارچ میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر امریکی ایوان نے ٹک ٹاک سے متعلق بل منظور کیا تھا جس میں کمپنی کو 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ امریکا کے ساتھ ایپ کا ڈیٹا شیئر کرے یا پھر پابندی کا سامنا کرے۔

امریکا میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی شعبے کے سربراہ مائیکل بیکر مین نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا کہ جب اس بل پر دستخط ہو جائیں گے تو ہم اس کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے برسوں سے امریکی حکومت کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ مقبول ایپ امریکی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بل کو یوکرین اور اسرائیل کے لیے امدادی پیکج کے ساتھ منسلک کر دیا ہے تاکہ اس پر تیزی سے کام ہو سکے۔امریکی سینیٹ میں آئندہ چند روز میں ٹک ٹاک کے خلاف بل پر رائے شماری ہوگی جبکہ صدر جو بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس پر دستخط کر دیں گے۔

مائیکل بیکر مین نے میمو میں کہا کہ ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کا قانون ٹک ٹاک کے 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس سے 70 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جنگ جاری رکھیں گے، یہ طویل جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پہلے تمام قانونی آپشنز آزمائے جائیں گے، جس کے بعد کمپنی کی فروخت کے بارے میں غور کیا جائے گا مگر اس حوالے سے چینی حکومت کی منظوری ضروری ہوگی، جو پہلے ہی اس طرح کی جبری فروخت کی مخالف ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, بلومبرگ کی ایک رپورٹ, ٹک ٹاک پر مجوزہ امریکی پابندی, عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ
Habib Ur Rehman اپریل 22, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد سے سعودی شہری اغوا
Next Article گجرات:سرکاری نوکری میں ناکامی پربھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?