اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزارت خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا تشویش کیساتھ جائزہ لے رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےکئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا، پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا جائے اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا مظہر ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی قائم رکھنےمیں ناکام ہوئی، اب صورتحال مستحکم کرنےاور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔