(ویب ڈیسک): برلن: جرمنی کے سرکاری ملازمین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق جرمنی کے 600 سرکاری ملازمین نے چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزرا کو خط لکھ کر اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے اور گزشتہ سال جرمنی نے اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔
غزہ جنگ میں اسرائیل کیلئے برطانیہ کی حمایت غیرمشروط نہیں ہے: برطانوی وزیر خارجہ
’غزہ میں سویلینز کو تحفظ دو یا امریکی مدد سے محروم ہوجاؤ‘، بائیڈن کا نیتن یاہو کو الٹی میٹم
دوسری جانب جرمنی کی اسرائیل کیلئے فوجی امداد اور اسرائیل کی حمایت کے خلاف نکاراگوا کی درخواست پر سماعت عالمی عدالت انصاف آج ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق نکارا گوا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نسل کشی کے جرم کی روک تھام کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔