کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے عید کے بعد جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد بڑے جلسوں کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کے ساتھ پرامن احتجاج بھی ہماراحق ہے، جلسہ یا احتجاج پریس کلب یا کسی بھی پبلک مقام پر کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی کو موقع نہ دیں کہ 9 مئی والے ڈرامے کا معاملہ ہو۔
اس کے علاوہ نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غلط مقدمات واپس ہونے چاہیے، جو غلطی کی گئی اسے ٹھیک ہونا چاہیے۔
عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو انتخابی دھاندلی پر از خود نوٹس لینا چاہیے۔