بھکر (ویبڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 93 بھکر سےمحمد افضل خان کا ٹکٹ منسوخ کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد محمدافضل خان کا ٹکٹ منسوخ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرارپر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب کا کہناتھاکہ مجموعی رائے ان کے خلاف ہے تو تنظیم کو اس معاملے پر مکمل اختیار دے دیا ہے۔