اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے عامر مغل نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔