پشاور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے این اے 44 ڈی آئی خان پر ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ بھائی کو دینےکا فیصلہ کرلیا ۔ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟
بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کر ایم این اے بنےگا، عمران خان کو پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔