News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پی ایس ایل 9:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > پی ایس ایل 9:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 9:پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی

Published مارچ 9, 2024 Tags: لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پشاور زلمی پی ایس ایل 9 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے، اس سے قبل ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب 30، محمد حارث 20، کیڈمور 33، حسیب اللہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عقیل حسین نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری،تیسری اور چوتھی گیندپر وکٹ لی، انہوں نے پشاور زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

پشاور زلمی کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 120 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز نہ کھیل سکا، سعود شکیل 24 اور جیسن روئے 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ رائلی روسو 8، سہیل خان 7 اور خواجہ نافع 5 رنز بناسکے، ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ ،مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، وہ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی واحد ٹیم ہے۔

پوائنٹس ٹیبل:

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب

TAGGED: لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے
Habib Ur Rehman مارچ 9, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Next Article صدر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?