News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب
تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب

Published مارچ 7, 2024 Tags: Featured لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔

اس فتح سے پہلے ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی اننگز
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فہیم اشرف 41،اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آؤٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز پلے آف سے باہر ہوگئی تھی۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ، پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے
Habib Ur Rehman مارچ 7, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع جاری کردیا
Next Article پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی، 322 مسافر عمان میں موجود

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?